تعلقہ جامنیر شیندرنی محمدیہ اردو ہائی اسکول جونیئر کالج میں ساتویں اور نویں جماعت کے ٹاپرس طلبہ کو یوپی ایس سی امتحان کیسے کریک کیا جاسکتا ھے اس کی رہنمائی کے لئے ایک رہنمائی کیمپ منعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت عبدالکریم سالار نے کی۔عبدالقیوم شاہ سر نے مشن کے بارے میں معلومات دی۔ پروفیسر عرفان شیخ نے یوپی ایس سی امتحان کے تعلق سے مفصل معلومات دی۔ڈاکٹر وقار شیخ نے یوپی پی ایس سی کے علاوہ دیگر امتحانات سے طلبہ کو روشناس کرایا ساتھ ہی IAS اور IPS میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کے انٹرویو کے ویڈیو دکھلاکر طلبہ میں ایک نئی امنگ پیدا کی۔ڈاکٹر ہارون سر نے اس مشکل ترین امتحان کو پرایمری کی سطح سے ہی کیسے تیاری کرکے اس میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ھے پر اطمینان بخش رہنمائی کی۔
صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار نے طلبہ،سربرست،اساتذہ اور انتظامیہ کو اس مشن میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور روشن مستقبل کی دعائیں دی۔
مہمانوں گا استقبال اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کے ہاتھوں کیا گیا۔پروگرام میں ادارے کے نایب صدر عبدانبی سر،سیکریٹری حاجی اسلم خان،نفیس جناب اور ایوب سر موجود تھے۔نظامت عبدالحننان سر نے کی۔ رسم شکریہ معین سر نے ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے شریف سر،عامل سر،عارف سر اور ان کے ساتھیوں نے محنت کی۔