جلگاؤں منیاربرادری کے ضلع و ریاستی صدر فاروق شیخ کو عادل شاہ فاروقی بین المقاصد ادارے کا مہاراشٹرگورو اعزاز تفویض
جلگاؤں ضلع و مہاراشٹر ریاستی منیار برادری کے صدر اور مختلف کھیل تنظیموں کے سرگرم عمل فاروق شیخ انھیں سماجی ، کھیل ،طبی شعبے میں نمایاں کارکردگی کےلۓ عادل شاہ فاروقی بین المقاصد ادارے کی جانب سے مہاراشٹر گورو اعزاز سے سرفراز کیاگیا ہے۔جلگاؤں ضلع پترکار بھون میں ہوئ تقریب کی صدارت مجید زکریہ نےکی۔مہمانان خصوصی کے طور پر ضلع پریشد شعبہء تعلیم کے وجۓ پوار ،اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار ،چوپڑا کی نائب چئرمن آمینہ بی تڑوی ،مکتائ نگر کے حکیم چودھری ،ایڈوکیٹ کلنتری اور ڈاکٹر دھرمیندر پاٹل موجود تھے۔کورونا وباء کے مرحلے کی ابتداء سے فاروق شیخ انھوں نے اپنی منیار برادری کی جانب سے غریب و ضرورت مندوں میں اناج کی تقسیم اور جلگاؤں کووڈ کیئر یونیٹ کی جانب سے دیہی اور شہری علاقوں میں طبی کیمپ کا انعقاد کرکے طبی خدمات ،اسی طرح مسلم عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری کے طور پر کورونا سے ہوئ موت کی میتوں کی تدفین اور ضروری سہولیات فراہم کرکے دینے جیسی بڑی خدمات پیش کی۔انھیں اداراھذا نے مہاراشٹر گورو اعزاز تفویض کیا۔مختلف تنظیموں نے بین الاقوامی ،قومی سطح پراسی طرح ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے انھیں اب تک دس اعزازات مل چکے ہیں۔مذکورہ اعزاز تفویض کۓجانےپر جلگاؤں و ریاستی منیار برادری کے عہدیداران و اراکین حضرات نے انھیں دل کی عمیق مبارکباد پیش کی ہے۔